کاٹی کی کامیابی میں ایس ایم منیر کی محنت کا پھل ہے، جنید نقی

کراچی (پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی اور ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا ، مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران نے کاٹی کے معروف بزنس لیڈر، سابق سرپرست اعلی اور بانی ایس ایم منیر بھائی جان کی دوسری برسی کے موقع پر کاٹی میں منعقدہ قرآن خوانی کے بعد شرکاسے خطاب میں کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر بھائی جان کے وڑن پر عمل کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی عمل کرتے رہیں گے۔ تقریب میں کاٹی کے نائب صدر سید طارق حسین، سابق صدور و چیئرمین، مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران و دیگر کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی کی کامیابی سرپرست اعلی ایس ایم منیر کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ صدر کاٹی جنید نقی نے کہا کہ مرحوم بھائی جان نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے دن رات ایک کی، ان جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا مرحوم بھائی جان نے ہمیشہ سرپرستی کی انہوں نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو ترجیح دی۔ جنید نقی نے کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر نے ہمیشہ دوسروں کی مدد، دکھی انسانیت کی خدمت اور پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک اور معاشی قوت بنانے کی ترغیب دی اور یہی ان کی زندگی کا مقصد بھی تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی پاکستان کو معاشی طور پر خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے ساتھ غریب طبقے کی مدد اور بزنس کمیونٹی کو شعور دینے میں صرف کی کہ بزنس کمیونٹی متحد ہوکر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا مرحوم ایس ایم منیر بھائی اپنی ذات میں خود انسٹی ٹیوشن تھے، ان کی بزنس کمیونٹی اور کاٹی سے محبت کا عالم یہ تھا کہ وہ انتقال سے چند گھنٹے قبل بھی کاٹی میں تاجر و صنعتکار برادری کے درمیان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر بھائی جان کے انتقال کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ زبیر چھایا نے کہا کہ مرحوم بھائی جان کا مشن جاری رکھنا اب ہماری ذمہ داری ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے چاہے کچھ بھی ہوجائے ایس ایم منیر بھائی جان کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا۔ ایس منیر بھائی جان کا نعم البدل ان کے بیٹے ایس ایم تنویر کی صورت میں ملا ہے جنہوں نے بزنس کمیونٹی کو اپنے والد ایس ایم منیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے متحد کرکے بھائی جان کے وڑن کو مزید پروان چڑھایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیری اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، آزادی کیلئے تن من دھن سب قربان کر دیا: چوہدری اکمل سرگالہ

Thu Nov 28 , 2024
مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)وزیر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی کا عمل جاری ہے عوامی فلاحی منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر بلا تخصیص مکمل کئے جائیں گے ہم نے ترقیاتی منصوبہ جات میں سیاست نہیں کی بلکہ عوامی ضرورت کو مد نظر رکھا ہیہماری حکومت کی ترجیحات میں تحریک آزادی […]