سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہران ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کی 2خواتین سمیت 3 افرادجاں بحق

نوشہرو فیروز (پی پی آئی) مہران ہائی وے پرتیز رفتار ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم نے زچگی کے لئے جانے والی ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت تین افراد کی جان لے لی، ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا،دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود بھاری ٹریفک  کی اجازت پر ورثا نے احتجاج کیا،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کی اطلاع پر اہل علاقہ اور پولیس نے   زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو خواتین کائنات بی بی زوجہ منصور شر اور حضوراں بی بی زوجہ صالح شر اور ڈرائیور بشیر احمد شر جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے ٹرک سمیت فرار ہونے میں گامیاب ہو گیا،اطلاعات کے مطابق  خاتون کائنات بی بی  کو اہل خانہ زچگی کے لئے  اسپتال لے جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد تینوں لاشیں ورثا کے حوالے کردیں جبکہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش  جاری ہے۔