سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑھتاہوابے حیائی کاطوفان انتہائی خطرناک ہے۔حاجی محمدحنیف طیب

کراچی(پی پی آئی)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے جامع مسجد الانہ شومارکیٹ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرمان نبوی ﷺہے ”حیاء نصف ایمان ہے“اگر ہم نصف ایمان سے ہی محروم ہوجائے تو رہے گا۔ ہمارے معاشرے میں بے حیائی کاجوطوفان روشن خیالی کے نام پراورموبائل فون اورسوشل میڈیا کے منفی استعمال کے ذریعے ہمار ے گھروں میں داخل ہوتاجارہاہے وہ انتہائی خطرناک ہے جس کا سدباب کرناانتہائی ضروری ہے، بدقسمتی سے ہمارے ہاں شادیوں پر بے پردگی اورغیر شرعی رسومات کا دوردورہ ہے،گانے بجانے کے پروگرامات بھی ساری ساری رات چلتے رہتے ہیں۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ آج ہمارے معاشرے میں طلاق کی شرح،کورٹ میں شادی کرنے کی شرح، گھریلوں ناچاقیاں بڑھ رہی ہے،بھائی بہنوں میں اختلافات بڑھ رہاہے،خواتین اورچھوٹے بچوں کوہراساں کرنے کے آئے روزواقعات ہورہے ہیں ہمارامعاشرہ اسلامی اقدارسے دورہوتاجارہاہے،خدارا اپنے گھر کو تباہی سے بچائیں،اللہ تعالیٰ کوکیاجواب دینگے،ہماری نسلیں تباہ ہوجائے گی،ضرورت اس امرکی ہے کہ بچوں کو حیاء سکھائیں،نمازپڑھناسکھائیں،قرآن پڑھنا سکھائیں،بڑوں کی عزت کرنا سیکھائیں، معاشرتی برائیوں کی روک تھام فرد واحدکاکام نہیں بلکہ تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرادکومتحد ہوکر بے حیائی کاخاتمہ،شرعی قوانین کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کرنا چاہیے، اسلامی کلچرکو فروغ دینے میں اپنا مثبت وعملی کرداراداکرناہوگا۔پاکستان کاقیام کامقصد بھی اسلامی فلاحی ریاست قائم کرناتھا جہاں لوگ قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسرکرسکیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے کو بے حیائی اوربرے کاموں سے بچنے کی توفیق عطافرمائے،آمین۔اجتماع سے حافظ قاری محمدعلی قصوری اورحافظ محمدہارون نے بھی خطاب کیا۔