سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جامعہ قراقرم میں عطیہ خون کے رضاکاروں کا ڈیٹا بیس کیمپ منعقد

گلگت(پی پی آئی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں خون کا عطیہ کرنے والے رضاروں کا ڈیٹا بیس بنانے سے متعلق کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق کیمپس میں جامعہ کے طلبا ء نے بھرپور حصہ لیا۔ کیمپ کا انعقاد کے آئی یو شعبہ بزنس مینجمنٹ سائنسز نے ریجنل بلڈسنٹر کے اشتراک اور گلگت میڈیکل لیب و  ماڈرن ڈائیگناسٹک سنٹر کے تعاون سے کیا تھا۔تقریب منعقد کرنے کامقصد بلڈ عطیہ کرنے والے رضاکاروں کا ڈیٹا بیس بنانا تھا۔جس کو کسی بھی ہنگامی صورت حاصل سمیت حسب ضرورت استعمال میں لایا جاسکے۔کیمپ میں طلبہ وطالبات سے خون کے نمونے لے کر ان کے گروپنگ کیاگیااور مکمل طور پر ڈیٹا بیس بنایا گیا۔اس ڈیٹا بیس کو مختلف فورم تک پہنچا یا جائے گا۔اس حوالے سے بتاتے ہوئے کے آئی یو بزنس مینجمنٹ کے لیکچرر منیر عباس نے خون کے نمونے چیک کرانے میں حصہ لینے والے طلباء اور کیمپ کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام شراکت دار اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد طلباء پر مشتمل رضاکاروں کا ڈیٹا بیس بنانا تھا۔جو ایمرجنسی حالات میں بروقت اپنے خون کے عطیات دیگر قیمتی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔