سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی،پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ مشترکہ قرار داد رکن اسمبلی میر سلیم کھوسہ نے ایوان میں پیش کی علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے صدر ایمل ولی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی۔ چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی اور 24نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں۔ایمل ولی کا کہنا تھاکہ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اسٹیک ہولڈرکیساتھ مشاورت کے بعدگورنر راج کافیصلہ کریں گے۔