سرکاری سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا:احسن

اسلام آباد(پی پی آئی)ترقی و منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں ضروری مہارتیں سکھانے کیلئے انہیں جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے ہیڈ ماسٹر او ر ہیڈ مسٹریس کی قائدانہ صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے ضروری سرٹیفکیٹس کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے کے لئے تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی معیار کے تربیتی پروگراموں کی اہمیت پربھی زور دیا تاکہ تعلیم کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

‫چین کا وینژو شہر میری ٹائم سلک روڈ کے مرکز کے طور پر اپنی کشش کو جدید ترقی اور عالمی تعاون کے ذریعے دوبارہ زندہ کرتا ہے

Fri Nov 29 , 2024
وینژو، چین، 29 نومبر 2024 / ژنہوا-ایشیا نیٹ/– 2024 اپنے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے، میری ٹائم سلک روڈ نے پچھلے سال کی کامیاب ترقی کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، کیونکہ 2024 میئرز ایکسچینج کانفرنس برائے میری ٹائم سلک روڈ سٹی انفلوئنس 29 نومبر سے 1 دسمبر تک مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کے تاریخی […]