لاہور(پی پی آ ئی)انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیاہے۔چھ صفحات پرمشتمل فیصلہ جج منظر علی گل نیتحریرکیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ زمان پارک میں 7 مئی اور 9 مئی کو سازش تیارکی گئی جس کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری سے قبل سازش تیار کی،،سازش یا اشتعال انگیزی پر اکسانے کا کوئی معمولی کیس نہیں ہے،الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی سازش تیار کی،تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگری عدالت لاہور بانی پی ٹی آئی کو قصور وار قرار پاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں،۔