ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی لٹریچر سوسائٹی کے تحت فیض میلہ کا انعقاد

کراچی(پی پی آ ئی)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباء کی لٹریری سوسائٹی نے یونیورسٹی میں پاکستان کے عظیم شاعروں میں سے ایک فیض احمد فیض کو ”فیض میلہ“ کا انعقاد کرکے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے طلباء کو فیض احمد فیض کے روشن خیالی اور رومانس کے نظریات کو اپنانے کی ترغیب دی، جو ان کے خیال میں ابدی رہیں گے۔ انہوں نے ایک ذاتی واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد تاج صحرائی کو فیض احمد فیض نے خود ”صحرائی“ کے لقب سے نوازا تھا اور وہ تاج صحرائی صاحب کے پیشہ اور سندھ میں آثار قدیمہ کے مقامات کے گرد گھومنے کی وجہ سے انہیں دیا تھا۔ اس تعلق نے فیض کے لازوال اثر و رسوخ کو اجاگر کیا۔ وائس چانسلر نے SMIU کی لٹریری سوسائٹی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے لٹریری سوسائٹی کے سرپرست وفا منصور بریرو، اسسٹنٹ پروفیسر کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد میں طلباء کی مدد کی۔نامور ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر کے ایس ناگپال نے اپنی کلیدی تقریر کی جو فیض کی زندگی، شاعری اور فلسفے کی عکاس تھی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح فیض کے الفاظ سامعین کے دل کی گہرائیوں سے گونجتے ہوئے زندگی میں قناعت کی تحریک دیتے رہتے ہیں۔معروف شاعر عبدالرحمٰن مومن اور انور شعور نے اپنے بہترین فن پارے پیش کئے۔ اس کی خاص بات دونوں شاعروں کے درمیان ایک متحرک شعر و شاعری کا تبادلہ تھا، جس نے سامعین کو ان کی عقل اور فصاحت سے مسحور کر دیا۔  اس موقع پر منعقدہ مشاعرہ ابھرتی ہوئی شاعرانہ آوازوں کا جشن تھا، جس میں سات شاعروں کو SMIU کی ایک باصلاحیت اسٹوڈنٹ نے ترتیب دیا تھا۔