پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی مذموم سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لاشوں کی سیاست کر رہی ہے،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وفاقی دارالحکومت میں امن خراب کرنے اورقومی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کو چھپانے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہوئے جعلی پروپیگنڈا کر رہی ہے۔انہوں نے آج(اتوار کی) شام اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت اپنے مذموم سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لاشوں کی سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے مظاہرین پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیدھے فائر کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوؤں کو بھی مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے تھے جن کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے برعکس مظاہرین میں پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کی قیادت میں خطرناک مجرم اور تربیت یافتہ افراد موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیرقانونی احتجاج تھا کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کی اجازت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر اس لشکر کشی سے قومی معیشت کویومیہ 192ارب روپے کا خسارہ ہوا۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ جعلی پروپیگنڈا اس لئے کر رہے ہیں کہ وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے مظاہرین پر اسلحے کا استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کسی قسم کا ویڈیو ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔