ہب اسپاٹ نے ایشیا بحر الکاہل میں قدم بڑھا لیے، 2015ء کی چوتھی سہ ماہی میں سنگاپور میں دفتر کھولنے کے منصوبے

کیمبرج، میساچوسٹس، 15 جون 2015ء/پی  آرنیوزوائر — آج معروف اِن باؤنڈ مارکیٹنگ اور فروخت سافٹویئر ادارے ہب اسپاٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2015ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران سنگاپور میں ایک دفتر کھولے گا۔ سنگاپور دفتر ہب اسپاٹ کی ایشیا بحر الکاہل میں نمو کو مدد دے گا اور خطے کے کاروباری اداروں کو صارفین کی توجہ حاصل کرنے، شامل اور خوش کرنے کے طریقے تبدیل کرنے میں مدد دینے کی صلاحیت بڑھائے گا۔

HubSpot%2C ہب اسپاٹ نے ایشیا بحر الکاہل میں قدم بڑھا لیے، 2015ء کی چوتھی سہ ماہی میں سنگاپور میں دفتر کھولنے کے منصوبےHubSpot, Inc. logo – www.hubspot.com.

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20110817/NE53515LOGO

سنگاپور دفتر ہب اسپاٹ کے سڈنی، آسٹریلیا دفتر کے بعد خطے میں دوسرا ہوگا اور ادارے کے اے پی اے سی صدر دفاتر کی حیثیت سے کام کرے گا۔ یہ عالمی سطح پر ادارے کا پانچواں دفتر ہے۔ ہب اسپاٹ کے عالمی صدر دفاتر کیمبرج، میساچوسٹس میں ہیں جن کے ساتھ یورپی صدر دفاتر ڈبلن، آئرلینڈ میں اور سیٹلائٹ دفتر پورٹس ماؤتھ، نیو ہمپشائر میں واقع ہیں۔

ہب اسپاٹ کے سی ای او او جے ڈی شیرمن نے کہا کہ “ہمارے سنگاپور دفتر کا اجراء ہب اسپاٹ کے بڑھتی ہوئی عالمی رسائی اور اِن باؤنڈ مارکیٹنگ تحریک کی بین الاقوامی کشش کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ 2014ء میں سڈنی میں پہلے علاقائی دفتر کے قیام کے بعد سے ہم نے ذاتی،  ڈیٹا سے تحریک پانے والے صارفی تجربات فراہم کرنے کی خاطر اے پی اے سی میں وسط-مارکیٹ اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھی ہے۔ سنگاپور میں ہماری موجودگی ہب اسپاٹ کو اس طلب پر مزید پیش کرنے کی سہولت دے گی۔”

ہب اسپاٹ کا سنگاپور دفتر سیلز، مارکیٹنگ، سروسز اور سپورٹ ٹیموں کا عملہ رکھے گا اور ایشیا بحر الکاہل بھر میں صارفین اور ایجنسی شراکت داروں کے ساتھ بڑھتےہوئے تعلقات پر توجہ رکھے گا۔

ہب اسپاٹ کے بارے میں
ہب اسپاٹ ($HUBS)  دنیا کی معروف اِن باؤنڈ مارکیٹنگ اور فروخت پلیٹ فارم ہے۔ 2006ء سے ہب اسپاٹ دنیا کو زیادہ اِن باؤنڈ بنانے مشن پر ہے۔ آج 90 سے زیادہ ممالک کے 15,000 سے زائد صارفین ہب اسپاٹ کے سافٹویئر، سروسز اور سپورٹ استعمال کرتے ہیں تاکہ صارفین کی توجہ مبذول کروا سکیں اور ان کو شامل اور خوش کرنے کے طریقے بدل سکیں۔ ہب اسپاٹ کےاِن باؤنڈ مارکیٹنگ سافٹویئر میں سوشل میڈیا اشاعت اور مانیٹرنگ، بلاگنگ، ایس ای او، ویب سائٹ مواد کا انتظام، ای میل مارکیٹنگ، مارکیٹنگ آٹومیشن اور رپورٹنگ اور تجزیے شامل ہیں، سب ایک ہی پلیٹ فارم  پر۔ ہب اسپاٹ کی اعزاز یافتہ سیلز ایپلی کیشن سائیڈ ککسیلز اور سروس ٹیموں کو رہنمائی، امکانات اور صارفین کے ساتھ زیادہ موثر گفتگو کے قابل بناتا ہے۔ مزید جانیں www.hubspot.comپر۔

Latest from Blog