پھیلتی ہوئی سمندر پار جدید ادائیگی خدمات، یونین پے آسٹریلیا میں کوئیک پاس لے آیا

شنگھائی، چین، 15 جون 2015ء/سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل اور اے این زیڈ نے 11 جون کو ملبورن میں مشترکہ اعلان کیا کہ آسٹریلیا میں اے این زیڈ کے تحت تمام اے ٹی ایمز اور تاجر یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) قبول کریں گے اور پہلی بار آسٹریلیا میں یونین پے کوئیک پاس سروس دستیاب ہوگی۔

ایک جدید چپ-بیسڈ کانٹیکٹ لیس ادائیگی سروس کی حیثیت سے یونین پے کوئیک پاس کارڈ یافتگان کو سادہ ٹچ کے ساتھ ادائیگی کی سہولت دیتا ہے۔ آسٹریلیا کا سب سے بڑا اسٹور گروپ مائیر کوئیک پاس قبولیت ک ممکن بنانے والا پہلا مقامی تاجر بنے گا۔

“یہ تعاون نہ صرف آسٹریلیا میں یونین پے کارڈ قبولیت کو پھیلائے گا اور ادائیگی تجربے کو ترویج دے گا لیکن ساتھ ہی یونین پے کارڈ قبولیت میں تکنیکی بہتری بھی دکھائے گا جو کارڈ کے استعمال میں تحفظ کو مزید بہتر بناتا ہے اور کارڈ کے استعمال کی عادات بدلنے کے ساتھ تکنیکی جدت طرازی کے رحجان سے میل کھاتا ہے۔” یونین پے انٹرنیشنل کے سی ای او کے جیانبو نے کہا۔

کے نے کہا کہ “یہ یونین پے کارڈ خدمات کی مقامیت اور آسٹریلیا میں ایچ  سی ای استعداد کے ساتھ یونین پے کارڈز کے اجراء کے لیے مستحکم بنیاد بھی تیار کرتا ہے۔”

یونین پے کارڈ قبولیت 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے جس کے ساتھ 26 ملین سے زیادہ تاجر اور 1.8 ملین اے ٹی ایمز منسلک ہیں جو دنیا بھر میں یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ جدید ادائیگی خدمات جیسا کہ کانٹیکٹ لیس ادائیگی، آن لائن ادائیگی اور موبائل ادائیگی بین الاقوامی مارکیٹ میں تحریک پاچکی ہیں۔

ہانگ کانگ، مکاؤ، جنوبی کوریا اور تائیوان جیسی مارکیٹوں میں جہاں یونین پے کارڈ خدمات نسبتاً پختہ ہیں، یونین پے انٹرنیشنل متحرک طور پر کوئیک پاس سروس کو ترویج دے رہا ہے اور شمال مشرقی ایشیا کا عملی خطہ برائے جدت طرازی شکل اختیار کررہا ہے۔

اے این زیڈ کے تحت تاجر جو یونین پے کارڈز قبول کریں گے تمام کوئیک پاس کو ممکن بناتا ہے، یہ خدمت ایشیا سے باہر کی مارکیٹوں میں پہلی بار دستیاب ہے۔

اس وقت یونین پے چپ کارڈز کا عالمی اجرا 1 ارب کو تجاوز کرچکا ہے جن میں سے 700 ملین کوئیک پاس استعداد رکھتے ہیں۔ چین برعظیم میں 5 ملین سے زیادہ کوئیک پاس ٹرمینلز ہیں؛ آسٹریلیا، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں لاکھوں تاجر کوئیک پاس ادائیگی خدمت رکھتے ہیں۔

تائیوان اور پاکستان میں یونین پے انٹرنیشنل نے ایم پی او ایس حاصل کرنے والی خدمات کا اجراء کیا جو چھوٹے اور مائیکرو تاجروں بشمول مقامی خصوصی دکانوں کو قیمت کے لحاظ سے موثر اور محفوظ طریقے سے یونین پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی قبول کرنا ممکن بناتی ہے۔

یونین پے کارڈز کی بین السرحدی آن لائن ادائیگی بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ چینی برعظیم سے باہر کل 10 ملین آن لائن تاجر یونی پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی کو ممکن بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یونین پے انٹرنیشنل شاپ دی ورلڈ پلیٹ فارم بھی پیش کرتا ہے جو یونین پے کارڈز یافتگان کے لیے گھر پر دنیا بھر سے خریداری کرنا ممکن بناتا ہے۔

مزيد معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog