اریانہ ٹیلی وژن نیٹ ورک نے افغان قومی فٹ بال ٹیم کے 2018ء عالمی کپ کوالیفائنگ مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

کابل، افغانستان، 15 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– افغانستان کے سب سے بڑے نجی ملکیتی ٹیلی وژن اور ریڈیو نیٹ ورک آریانہ ٹیلی وژن نیٹ ورک (اے ٹی این) (www.arianatelevision.com) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 2018ء ایشیائی گروپ دوسرے مرحلے کے عالمی کپ کوالیفائنگ مرحلے کے لیے افغانستان قومی فٹ بال ٹیم کے مقابلوں کے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

افغانستان کی قومی ٹیم کے گھریلو مقابلے 11 جون 2015ء سے 29 مارچ 2016ء کے دوران مشہد ایران میں کھیلے جائیں گے اور اس میں افغان قومی ٹیم علاقے کی چار سرفہرست قومی ٹیموں کے خلاف زبردست روبرو مقابلوں میں شامل ہوگی، جن میں کمبوڈیا، جاپان، سنگاپور اور شام شامل ہیں۔ اے ٹی این ہر مقابلہ مندرجہ ذیل تاریخوں پر نشر کرے گا:

11 جون افغانستان بمقابلہ شام
8 ستمبر افغانستان بمقابلہ جاپان
12 نومبر افغانستان بمقابلہ کمبوڈیا
29 مارچ 2016ء افغانستان بمقابلہ سنگاپور

11 جون کو پہلے مقابلے میں افغانستان باحوصلہ ٹیم تجربہ کار شام کے مقابل ہوئی۔ افغانستان میں اندازاً 20 ملین سے زیادہ ناظرین نے افغانستان کی قومی ٹیم کو افتتاحی مقابلے میں 6-0 سے شکست کھاتے دیکھا۔

“ہم ملک بھر کے عوام کے ساتھ افغان قومی فٹ بال ٹیم کے دوسرے مرحلے کے 2018ء عالمی کپ ایشیائی گروپ کوالیفائنگ مقابلے پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔” جناب احسان بیات، بانی اے ٹی این اور چیئرمین بیات گروپ نے کہا۔ “اے ٹی این زبردست بین الاقوامی  کھیلوں کا مواد فراہم کرنے میں افغانستان ٹیلی وژن رہنما بننے پر فخر محسوس کرتا ہے، اور فیفا کے 2014ء عالمی کپ، انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال، اور ایشیائی کھیلوں جیسے دلچسپ مقابلوں کو پیش کرنے کی روایت میں ان مقابلوں کو شامل کرنے پر خوش ہے۔ ہم ایک مرتبہ پھر فخر محسوس کرتے ہیں کہ جب افغان باشندے کھیلوں کے بہترین مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اے ٹی این دیکھتے ہیں۔”

اے ٹی این کے بارے میں

2005ء میں اے ٹی این کے بانی اور بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے جاری کردہ اریانہ ٹیلی وژن (اے ٹی این) اور ریڈیو اریانہ 93.5 افغانستان میں سب سے بڑے نجی ابلاغی ادارے ہیں، جو 34 میں سے 33 صوبوں کا احاطہ کررہے ہیں اور 20,000,000 افغانوں تک رسائی رکھ رہے ہیں۔

معلومات، مواد اور تفریح پر توجہ کے جو افغانستان کی روایات اور ثقافت کو دوبارہ روشن کرتے ہیں، اے ٹی این کے پروگرام تعلیم، صحت، بچوں کے پروگراموں، خواتین اور عالمی مساغل پر خاص زور رکھتے ہیں، اور ہم  اپنے ناظرین و سامعین کے لیے درست اور کھری خبریں نشر کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

اے ٹی این افغان عوام کو “ایک بہتر کل کا دروازہ” پیش کرتی ہے، ریڈیو اور ٹیلی وژن  ناظرین و سامعین کو  بہترین بین الاقوامی فنون و ثقافت اور افغان لکھاریوں، پیش کاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں کو بہتر مواقع پیش کرکے۔ اپنے ملحقہ اداروں – افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی – اور بیات فیملی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہم ملک بھر میں 4,000 افغانوں کو ملازمت اور تربیت دیتے ہیں اور افغانوں کی تعمیر اور اے ٹی این/اریانہ 93.5 کو افغانستان بھر میں نشر کرنے پر فخر کرتے ہیں۔

 رابطہ:
برائے بیات گروپ:
مونٹی سائمس
1.702.809.6772+
m.simus@tsiglobe.com

Latest from Blog