عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں، ہم انکے ساتھ ہیں:طاہر کھو کھر

مظفرآباد(پی پی آئی) سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھو کھر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات کو حل کیا جائے ان کی کی آواز کو نہ دبایا جائے عوامی ایکشن کمیٹی عوام کی آواز  ہے عوام کی آواز کو ایوانوں میں پہنچانے کے لیئے ایکشن کمیٹی ایک موثر اور جاندار آواز ہے، طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوام کی زبان بندی کسی صورت قبول نہیں ہے عوام کی زبان بندی، اور ان کے منہ پر تالے لگا کر بند کرنے کی کوشش ہے یہ کسی صورت قبول نہیں ہے جمہوریت میں عوا م کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے بلکہ جمہوریت میں عوام کو مکمل آزاد ی ہوتی ہے وہ اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں اور اپنے جائز مطالبات کے لیئے احتجاج کرتے ہیں، طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہم عوا م کے ساتھ ہیں جو عوام کا فیصلہ ہے وہی پوری قوم اور ریاست کا فیصلہ ہے عوام اپنے حق اور جائز مطالبات مانگ رہے ہیں ان کے مطالبات کو حل کیا جائے، طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوام ہی اصل طاقت کا سر چشمہ ہیں عوام کی طاقت کا سر چشمہ ہیں، عوام کو ان کا حق دیا جائے طاہر کھوکھر نے عوامی حقوق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا اصل سر چشمہ ان کی طاقت ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ عوام کو ان کا حق دیا جائے، ان کے مسائل حل کیے جائیں اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش نہ کی جائے۔عوام کی طاقت کا اصل مرکز ان کی آزادی اور حق ہے۔ جب عوام کے حقوق کو نظر انداز کیا جائے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جائے، تو یہ معاشرے میں بے چینی اور عدم اعتماد کو جنم دیتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی آراء اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے۔انہوں نے کہا کہ عوامی آواز کو دبانے کے بجائے اس پر توجہ دی جانی چاہیے، کیونکہ یہ آوازیں معاشرتی تبدیلی اور اصلاحات کی بنیاد بن سکتی ہیں ہمیں عوام کی زبانوں پر تالے نہیں لگانے چاہییں بلکہ ان کے مسائل اور ضروریات کو سمجھ کر انہیں حل کرنا چاہیے تاکہ ملک میں امن اور خوشحالی کا قیام ممکن ہو سکے عوامی قوت کو اہمیت دے کر ہی ایک مضبوط اور ترقی پذیر معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ عوام کی آواز کو تسلیم کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے عوام کی طاقت اور ان کے بغیر کوئی بھی نظام قائم نہیں رہ سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شیخ زاید بن سلطان النہیان کا وژن اور قیادت عرب امارات کی ترقی کی بنیاد ہے۔ گورنرسندھ

Mon Dec 2 , 2024
کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کو 53ویں قومی دن کی پ ±رخلوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیخ زاید بن سلطان النہیان کا وژن اور قیادت متحدہ عرب امارات کی ترقی کی بنیاد ہے، متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں میں شیخ محمد بن زاید اور شیخ محمد بن راشد کا کلیدی کردار ہے۔ […]