کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کو 53ویں قومی دن کی پ ±رخلوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیخ زاید بن سلطان النہیان کا وژن اور قیادت متحدہ عرب امارات کی ترقی کی بنیاد ہے، متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں میں شیخ محمد بن زاید اور شیخ محمد بن راشد کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن تاریخی اتحاد اور ترقی کی علامت ہے، پاکستان ہمیشہ متحدہ عرب امارات کا مخلص بھائی اور مضبوط شراکت دار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ پ ±رخلوص محبت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ بھی ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غلامی کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں غلامی کے خاتمہ کا عالمی دن بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ غلامی کی تمام اشکال کو ختم کرنا ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہئے۔ ہم غلامی کی تمام اشکال کے خلاف لڑنے کے لئے پرعزم ہیں، چاہے وہ انسانی سمگلنگ ہو، جنسی استحصال ہو، یا بچوں سے مشقت لینا ہو۔ اس عالمی دن ہم سب عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے معاشرہ میں غلامی کی تمام اشکال کو ختم کر کے رہیں گے۔آج کے دن، ہم غلامی کی تمام اشکال کے خلاف لڑنے والے تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔