بلوچستان میں مسیحی اقلیت کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، یعقوب شریف گل

کراچی(پی پی آئی)منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کے چیئرمین یعقوب شریف گِل نے مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد بشیر بھٹی، مرکزی چیف آرگنائزر ریاست شاہد، سینئر وائس چیئرمین آصف نذیر، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر ملک سلطان، بلوچستان کے صدر پیٹر عامی اور یورپ سے تعلق رکھنے والے سینئر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مسیحی اقلیت کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ 2023 اور 2024 کے دوران مسیحی اقلیتوں کے لیے مختص کیے گئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز غائب کر دیے گئے ہیں۔ یہ فنڈز اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختص تھے، لیکن بدعنوان عناصر نے ان فنڈز کو ہڑپ کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔  یعقوب شریف گِل نے زور دیا کہ اقلیتوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کر سکیں۔ ان کے مطابق، جب تک اقلیتوں کے حقیقی منتخب نمائندے ایوان میں موجود نہیں ہوں گے، ان کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی ان کے آئینی حقوق کا تحفظ ممکن ہوگا۔  بلوچستان کے صدر پیٹر عامی نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسیحی اقلیتیں حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپنی بنیادی سہولتوں کی منتظر ہیں، لیکن ان کے حقوق کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔  مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد بشیر بھٹی نے کہا کہ منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد اقلیتوں کو ان کے آئینی حقوق دلوانا اور ان کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کرنا ہے۔  چیئرمین یعقوب شریف گِل نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اقلیتیں اپنے حقوق کے لیے ا?واز بلند کریں اور سیاسی عمل میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اقلیتوں کے ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اقلیتوں کو ان کے حقوق دو! ہماری آواز کو دبایا نہ جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں، ہم انکے ساتھ ہیں:طاہر کھو کھر

Mon Dec 2 , 2024
مظفرآباد(پی پی آئی) سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھو کھر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات کو حل کیا جائے ان کی کی آواز کو نہ دبایا جائے عوامی ایکشن کمیٹی عوام کی آواز  ہے عوام کی آواز کو ایوانوں میں پہنچانے کے […]