رہائشی اور کاروباری افراد کو پی ٹی سی ایل ’فلیش فائبر‘ کے ذریعے تیز رفتارانٹرنیٹ سروس فراہم

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ممتاز سٹی کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے، جس کے تحت ممتاز سٹی کے رہائشی اور کاروباری افراد کو پی ٹی سی ایل ’فلیش فائبر‘  کے ذریعے معیاری اور تیز رفتارانٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔جس کے تحت جدید کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کے قیام اور صارفین کو بلا تعطل ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی  کے ذریعے پاکستان کے تیزی سے ترقی پذیر شہری مراکز میں تکنیکی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے گا۔ یہ جدید انفراسٹرکچر 2,500 سے زائد گھروں اور کثیر المنزلہ عمارتوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ تک رسائی اور جدید طرزِ زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مثالی کنیکٹیویٹی اور اعلیٰ استعداد کی حامل  نیٹ ورک سہولیات مہیا کرے گا۔معاہدے پردستخط کی تقریب میں پی ٹی سی ایل کے نائب صدر، بزنس آپریشنز نارتھ، نعمان درانی، نائب صدر، سیلز،سلمان علی باجوہ، اور ممتاز سٹی کے چیف ایگزیکٹو،عقیل جمال بٹ سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کے جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ جدید ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ کمپنی کنیکٹیویٹی میں نئے معیارات قائم کرنے اور پاکستان کی تکنیکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان کے شہروں کی دن بہ دن ترقی کے پیش نظر شہریوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار  بنانے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ کے علاپہاڑی علاقے سے اغوا کئے گئے لڑکے کی نعش برآمد

Mon Dec 2 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ کے پہاڑی علاقے سے اغوا  کئے گئے سولہ سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نوہسار کے پہاڑی علاقے سے 16 سالہ امان اللہ ولد طاؤس کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ واضح رہے کہ لڑکے کو ایک ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ لاش کو […]