کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ کے پہاڑی علاقے سے اغوا کئے گئے سولہ سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نوہسار کے پہاڑی علاقے سے 16 سالہ امان اللہ ولد طاؤس کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ واضح رہے کہ لڑکے کو ایک ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ لاش کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ مزید تفتیش تھانہ خروٹ آباد، کوئٹہ کے حکام کر رہے ہیں۔