محکمہ ریکوری بجٹ میں دیا گیا ہدف 100 فیصد حاصل کریں:سلمان عبداللہ مراد

کراچی(پی پی آئی)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ریکوری محکمے بجٹ میں دیا گیا ہدف سو فیصد حاصل کریں،انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو جمع کرنے والے اداروں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر مشیر مالیات گلزار ابڑو،سینئر ڈائریکٹر محمود بیگ، سینئر ڈائریکٹر ریاض احمد کھتری اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ تمام ٹرمینلز سے آمدنی کو بہتر بنانے اور ریکوری کو مزید مربوط انداز سے پورا کرنے کے اقدامات کئے جائیں، کراچی چڑیا گھر اور باغات سے ریکوری کو بہتر کیا جائے تاکہ ریونیو میں اضافہ ہوسکے،کے ایم سی کا ریونیو بہتر ہوگا تو شہر کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اس حوالے سے دی جانے والی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس ہدایت کو اولین ترجیح دیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے لیے ریونیو کی دستیابی اہمیت کی حامل ہے لہٰذا اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے، شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ ریکوری کے عمل کو بر وقت اور تیز کیا جائے، اس کے لئے متعلقہ محکمے ریونیو میں اضافے کے لئے موجودہ وسائل کے بہتر استعمال کے ساتھ ساتھ نئے ذرائع بھی تجویز کریں،ریکوری محکمے بجٹ میں دیا گیا ہدف سو فیصد حاصل کریں،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر جنید اللہ خان اور دیگر افسران سے ملاقات کے موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ہدایت کی کہ  پارکوں میں داخلہ فیس وصولی کی جائے تاکہ ریونیو میں اضافہ ہوسکے،کے ایم سی کا ریونیو بہتر ہوگا تو شہر کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، تمام محکمے کے ایم سی کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں اور ریکوری کے لئے موجودہ وسائل کو بہتر بنانے کے ساتھ نئے ذرائع تلاش کریں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف پارکوں اور جگہوں پر شہریوں کے لیے تفریحی سہولتیں فراہم کی جائیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے محکمہ زو کے سینئر ڈائریکٹر عمران راجپوت اور محکمے کے دیگر افسران سے ملاقات کی اور ریونیو و جانوروں کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں، سینئر ڈائریکٹر نے بتایا کہ محکمہ چڑیا گھر نے دو کروڑ25لاکھ روپے ریونیو اکٹھا کیا ہے اور محکمہ زو میں بڑے جانوروں کی کمی کے باعث ریونیو میں بھی کمی آئی ہے جس پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات عمل میں لائے جائیں،کراچی چڑیا گھر میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے تفریحی و معلوماتی سرگرمیوں کے انعقاد کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور چڑیا گھر کے لیے فوری طور پر نئے جانور خریدے جائیں،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ بلدیاتی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے اور شہریوں کو اس سے سہولت ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایوانِ جوش کا افتتاح

Mon Dec 2 , 2024
کراچی (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے گلستانِ جوہر میں قائم آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ (ایوانِ جوش) کا افتتاح صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فیتہ کاٹ کر کیا، منور سعید، معروف شاعرہ فاطمہ حسن اور اعجاز فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے، افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل دانیال […]