کراچی(پی پی آئی) ایم سی بی بینک لمیٹڈ (ایم سی بی)نے بی پی سی پیمنٹ سلوشنز میں عالمی رہنما کا انتخاب کر کے اپنے ڈیجیٹل چینلز کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے، اسمارٹ ویسٹا فراڈ رسک مینجمنٹ سلوشن کو نافذ کیا ہے۔معاہدے پر ایم سی بی کے چیف کمپلائنس آفیسر وقاص محمود اور بی پی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان فرخ علی بیگ نے دونوں اداروں کی سینئر قیادت کی موجودگی میں دستخط کئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی 2023 کی ہدایت کے مطابق تمام بینکوں کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ پراڈکٹس اور سروسز کی سیکیورٹی کو بڑھانے کیلئے — AI پر مبنی مشین لرننگ ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی وقت میں دھوکہ دہی کی روک تھام کے قابل ایک مضبوط اور مرکزی فراڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کو لازمی قرار دیا گیاہے۔ یہ سلوشن ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور تمام چینلز میں کسٹمر کی ٹرانزیکشنز کا ایک جامع منظر پیش کرتا ہے، جوکسٹمر کو مشتبہ سرگرمیوں کا فوری طور پر پتہ لگانے اور ان کا جواب دینے کے قابل بناتا ہے۔اس کا جدید ترین لنک تجزیہ ٹرانزیکشنز، اکاؤنٹس اور اداروں کے درمیان تعلقات کی جانچ پڑتال کرتا ہے تاکہ پیچیدہ فراڈ نیٹ ورکس اور طرز عمل کے نمونوں کو ظاہر کیا جا سکے جو روایتی پتہ لگانے کے طریقوں سے بچ سکتے ہیں۔