پٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے،واپس لیا جائے:ذاکر حسین

کراچی(پی پی آئی) رائے عامہ سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت اوراسے عوام دشمن فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غربت اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، پہلے ہی عوام کمر توڑ مہنگائی،بدامنی، مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز سے تنگ آچکے تھے اب پٹرول قیمتوں میں اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔ پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری ذاکر حسین  نے  کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ حکومتی بے حسی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اضافے سے مہنگائی کا نیاطوفان آئیگا جس کے نتیجے میں روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں سمیت رکشہ ٹیکسی مسافرگاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ عوامی مفاد کی خاطر فیصلہ واپس، مفت خوری ختم، لیوی  دیگرٹیکسزمیں کمی کے ذریعے عوام کوریلیف دیکر عزت کے ساتھ رہنے کا حق دیا جائے۔ ممتاز تاجر رہنما کاشف حسین صابرانی نے  ایک بیان میں کہا کہ سندھ پاکستان کے پسماندہ صوبوں میں سے ایک ہے جہاں کی آبادی کی اکثریت پہلے ہی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ سندھ کے دیہی علاقوں میں بچوں کی نشوونما کو روکنا عام ہے کیونکہ لوگ اتنے غریب ہیں کہ اپنے خاندان کا پیٹ بھرنے کے قابل نہیں ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ غربت اور بھوک کے نئے دروازے کھول دے گا۔صوبائی امیر کا کہناتھاکہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی بلکہ نئے ٹیکسوں،مہنگے ایندھن اور توانائی کے ذریعے ان پر سخت دباؤ ڈال رہی ہے۔ یہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود غذائی اشیاء کا خالص درآمد کنندہ ہے جوکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ متحدہ ئلما و مشائخ فیڈریشن پاکستان کے سربراہ  صاحبزادہ پیر احمد عمران نقشبندی نے حکومت سے غریب عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ اب بھی پچھلے سیلابوں کے بھاری نقصانات سے دوچار ہیں اور انہیں نئے گھر دینے کا وعدہ نہیں کیا گیا۔ غریب لوگوں کو مفت سولر پینل فراہم کرنا اب بھی دور کا خواب ہے۔ سکھر حیدرآباد موٹروے میں بہت تاخیر وفاقی اور

 صوبائی دونوں سطح پر صوبہ سندھ کے عوام کو نظر انداز کرنے کا ثبوت ہے۔انہوں نے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے کر غریب عوام کو کچھ ریلیف دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کیلئے قوانین وضع کئے گئے ہیں:وزیر قانون

Mon Dec 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے قوانین وضع اور ادارے قائم کئے گئے ہیں۔پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حقیقی ترقی کے حصول کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ا س امر پر […]