اسلام آباد(پی پی آئی) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس اراقچی سے ملاقات کی۔ایران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزراکونسل کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔