بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 29 نومبر سے بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم منگل کی صبح صوبے سے نکل گیا۔اس سسٹم کے تحت سبی، کوہلو،با رکھان، کوئٹہ، چمن، خضدار، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی، بو لان، جعفر آباد، ژوب اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آئندہ24گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کیلئے اسلام آباد سے روانہ

Tue Dec 3 , 2024
سلام آباد(پی پی آئی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف صاف پانی و آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے ریاض میں منعقدہ ون-واٹر […]