پشین(پی پی آئی) ضلع پشین کے علاقے خانوزئی کے قریب منگل کو مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ-پشاور اسلام آباد مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا اور مغوی قبائلی حاجی قاسم پانیزئی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع پشین کے علاقے خانزئی کے قریب مظاہرین نے کوئٹہ پشاور اسلام آباد مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین نے قبائلی رہنما حاجی قاسم پانیزئی کی بازیابی کا مطالبہ کیا جنہیں تین روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ ہائی وے بلاک ہونے سے کوئٹہ پشاور اسلام آباد کے درمیان گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج مغوی قبائلی حاجی قاسم پانیزئی کی بازیابی تک جاری رہے گا۔