مہنگائی کی شرح کمی معیشت میں بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے، عطااللہ تارڑ

 اسلام آباد(پی پی آئی)  وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ایک  بیان میں، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترسیلات زر 8.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، شرح سود 15 فیصد ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 4.8 فیصد پر آگئی ہے جو معیشت میں بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پی ٹی آئی کی جعلی بیانیہ کی سیاست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایسا ایک بھی ویڈیو ثبوت نہیں ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے کسی افسر یا اہلکار کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن نہیں تھا اور مظاہرین جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ناکام احتجاج کو چھپانے کے لیے لاشوں کی سیاست کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت کا نیکٹا اور صوبوں کے درمیان رابطے بڑھانے کا فیصلہ

Tue Dec 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)  وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے اور صوبوں کے درمیان رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا موثر رابطوں کیلئے نیشنل فیوژن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔وزیر […]