ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کا نیکٹا اور صوبوں کے درمیان رابطے بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)  وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے اور صوبوں کے درمیان رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا موثر رابطوں کیلئے نیشنل فیوژن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نیکٹا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نیکٹا میں اصلاحات کی گئی ہیں او ر اس کا بنیادی کردار بحال کردیا گیا ہے۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پی ٹی اے کے تعاون سے ان کے اکاؤنٹ بلاک کرنا بھی شامل ہے۔