حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی، 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب پائی ہیں، کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروادیں، اسپانسرشپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک میرٹ کی بنیاد پر ترقی کرتے ہیں، سازشوں سے نہیں چلتے: الطاف شکور

Tue Dec 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ملک میرٹ کی بنیاد پر ترقی کرتے ہیں۔  سازشوں سے ملک نہیں چلتے۔ آزمائے ہوؤں کو آزمانا دانشمندی نہیں ہے۔ موروثی سیاست پھر اپنی جڑیں پھیلا رہی ہے، اسے مکمل لگام دینی چاہیے۔ پاسبان موروثیت اور وڈیرہ شاہی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کا عزم رکھتی […]