ملک میرٹ کی بنیاد پر ترقی کرتے ہیں، سازشوں سے نہیں چلتے: الطاف شکور

کراچی(پی پی آئی)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ملک میرٹ کی بنیاد پر ترقی کرتے ہیں۔  سازشوں سے ملک نہیں چلتے۔ آزمائے ہوؤں کو آزمانا دانشمندی نہیں ہے۔ موروثی سیاست پھر اپنی جڑیں پھیلا رہی ہے، اسے مکمل لگام دینی چاہیے۔ پاسبان موروثیت اور وڈیرہ شاہی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کا عزم رکھتی ہے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل کے اعلامیہ کے مطابق  الطاف شکور نے مزید کہا کہ عوام اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے پاسبان کے ساتھ شامل ہو جائیں۔ بڑی سیاسی جماعتیں اپنے ہی مسائل میں الجھی ہوئی ہیں۔ انہیں عوام کے مسائل کا نہ ادراک ہے اور نہ ہی دلچسپی۔ عوام ان پرانے سیاست دانوں سے بیزار اور کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ اب صرف میرٹ اور عوام کو عزت دی جائے کیونکہ ووٹ عوام دیتے ہیں۔ اس وقت ملک میں فتنے کا سبب عوام اور حکمرانوں کے درمیان اقتدار کے محلات کی اونچی اونچی دیواریں ہیں۔ یہ دیواریں عوام کی سسکیاں حکمرانوں تک نہیں پہنچنے دیتیں۔ کرپشن اور اقرباپروری سیاسی جماعتوں کا کلچر بن چکا ہے۔ پاسبان لوٹوں سے پاک عوامی سیاسی جماعت ہے۔ بند کمروں اور ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ عوام اس وقت مسائل سے گھری ہوئی ہے لیکن بڑی سیاسی جماعتوں کو ان سے کوئی سروکار نہیں، ان کا مسئلہ اقتدار اور اقتدار کی جنگ ہے۔ پاسبان اس لحاظ سے منفرد جماعت ہے کہ اس کی بنیاد ہی عام پاکستانی کی زبان بننا ہے اور اسے معاشرے میں مقام دلوانا ہے۔ ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔ عوام خاندانی موروثی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ پاسبان ٹیم اور پاسبان سوشل میڈیا ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ عوام کے مسائل کے حل اور ریلیف کے لئے ایک نئی جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی ڈیجیٹل ممبر شپ مہم خوش آئند ہے۔ جس کے ذریعے کراچی اور ملک کے ہر علاقے اور گھر تک پہنچ کر پاسبان کا پیغام عام کریں گے۔ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا سکھائیں گے۔ وہ پاسبان سیکریٹیریٹ میکاسہ، حسن اسکوائر میں ہونے والے ”عزم نو اجلاس” سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں پاسبان کے وائس چیئرمین اعظم منہاس، عبدالحاکم قائد، کراچی کے آرگنائزر طارق چاندی والا، سردار ذوالفقار، حامد صدیقی، کلیم اللہ ملک، رضوان ا لحق، طارق لودھی، ریحان صدیقی، سلیم حیدر، سعیدل، خواتین ونگ کی عزیز فاطمہ، نرگس خاتون، شبانہ بی بی، شہناز سیدو دیگرشامل تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لیاقت آباد میں غیر قانونی ذبیحہ کے خلاف کارروائی،246 کلو گائے کا گوشت ضبط

Tue Dec 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ ویٹرنری سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹاسک فورس نے لیاقت آباد میں مختلف مقامات پر جانوروں کے غیر قانونی اور غیر مجاز ذبیحے کے خلاف کامیابی سے کارروائی کی، جس کے دوران ٹاسک فورس نے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں سے 246 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرکے […]