لیاقت آباد میں غیر قانونی ذبیحہ کے خلاف کارروائی،246 کلو گائے کا گوشت ضبط

کراچی(پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ ویٹرنری سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹاسک فورس نے لیاقت آباد میں مختلف مقامات پر جانوروں کے غیر قانونی اور غیر مجاز ذبیحے کے خلاف کامیابی سے کارروائی کی، جس کے دوران ٹاسک فورس نے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں سے 246 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرکے کراچی چڑیا گھر اور عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ میں جمع کرا دیا، غیرقانونی ذبیحے کے خلاف کاروائی کی نگرانی سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز اور ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز نے کی جبکہ اس کارروائی میں متعلقہ عملے نے حصہ لیا، سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز نے اس موقع پر کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی رہنمائی اور ہدایات کے تحت کراچی میں جانوروں کے غیر قانونی ذبیحے کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو قواعد و ضوابط اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلی بار عالمی چیمپئن بننا شاندار کارنامہ ہے،فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف 10 وکٹوں سے جیت کر پاکستان نے خود کو عالمی چیمپئن ثابت کردکھایا، اس شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر بلائنڈ ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اگر دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم بھی پاکستان آتی تو پاکستانی کھلاڑی اس کارکردگی کی بدولت اسے بھی مات دینے کی پوری صلاحیت رکھتے تھے تاہم پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے ایڈیشن میں بالآخر سابقہ چیمپئن بھارت سے ٹائٹل چھین لیا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ بھی پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی یہی رہے گی۔ علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ کی چوتھی اور پانچویں منزل پر منگل کی صبح لگنے والی آگ پر اسنارکل اور فائرٹینڈرز کے ذریعے کارروائی کرکے قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا، اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا جبکہ ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر موجود رہا تاکہ ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جاسکے، ہرممکن کوشش کی گئی کہ آگ لگنے کے واقعہ میں شہریوں اور تاجروں کا کم سے کم نقصان ہو، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا فائر بریگیڈ اسنارکل سمیت موقع پر پہنچ گیا تھا جبکہ مزید فائر ٹینڈرز‘ باؤزر اور دیگر آگ بجھانے کے آلات کو بھی بیک اپ کے طور پر تیار رکھا گیا تھا، انہوں نے کہاکہ واٹر کارپوریشن کو فوری طور پر فائر ٹینڈرز اور باؤزرز کے لئے پانی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد کیا گیا اور آگ بجھانے کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرلیا گیا، میئر کراچی نے کہاکہ آگ لگنے کا واقعہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ تمام کثیر المنزلہ عمارتوں اور مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے لئے درکار آلات اور نظام موجود ہو تاکہ ایسی صورتحال میں فوری اقدام کیا جاسکے اور عمارت میں موجود افراد کی جان و مال کا تحفظ ہوسکے، انہوں نے کہاکہ شہر کی شاہراہوں اور اہم سڑکوں کے اطراف واقع رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات اور نظام کی موجودگی کے حوالے سے کے ایم سی کی ٹیم نے مکمل اسٹڈی کرکے رپورٹ تیار کی تھی جس کی روشنی میں ان عمارتوں کو مالکان سے فوری طور پر آگ بجھانے کے آلات اور نظام کا انتظام کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پولیس، رینجرز پر حملوں کی مذمت، فاتحہ خوانی، زخمیوں، شہدا کیلئے پیکیج

Tue Dec 3 , 2024
لاہور(پی پی آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس منعقد ہوا-پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدداحتجاجی مظاہرے میں پولیس او ررینجرز پر بے رحمانہ تشدد اورحملوں کی شدید مذمت کی -پنجاب کابینہ اجلاس میں 24نومبر کوپر تشدداحتجاجی مظاہرے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی-پنجاب کابینہ نے پی ٹی […]