رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کا ریو اوپن میں فاتحانہ آغاز

ریوڈی جنیرو: دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کیرئیر کے 800 ویں میچ کھیلنے کے لیے کورٹ میں پہنچے۔ شائقین نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔ اسپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن حریف ڈینئیل ٹریور کیخلاف ان ایکشن ہوئے۔ رافیل نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریور کو شکست دی۔ رافیل نڈال کی کامیابی کا اسکور چھ تین، سات پانچ، رہا۔ اسپین ہی کے ڈیوڈ فیرر کا سامنا فرانس کے جیریمی سے ہوا۔ اسپینش سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے حریف کھلاڑی کو زیر کیا۔

Next Post

پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن

Wed Feb 19 , 2014
جوہانسبرگ: قومی ہاکی ٹیم کے دولت مشترکہ گیمز میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل گلاسگو میں 23تا 29اپریل تک پانچ ملکی وارم اپ ایونٹ میں حصہ لے گی جس میں میزبان اسکاٹ لینڈ کے علاوہ پاکستان ،ارجنٹائن ،بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ منتظمین کے مطابق […]