پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

لاہور(پی پی آئی)پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کو لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور بحریہ کے افسران اور جوانوں کی جانب سے ان کی قبر پر پھول اور چادریں رکھی گئیں۔ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی شریک ہوئے۔ مرحوم ایڈمرل 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔انہوں نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بھی؛ فرائض سرانجام دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صوبہ کو بد امنی نے اپنے لپٹ میں لے رکھا ہے:گورنر خیبر پختونخوا

Thu Dec 5 , 2024
پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا میں قیام امن، صوبائی حقوق کے حصول اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کے لیے آل پارٹی کانفرنس گورنر ہاوس پشاور میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کی صدارت و میزبانی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کی۔کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک  ہوئے جن میں آفتاب شیر پاؤ، میاں افتخار حسین، انجنیئر امیر مقام، مولانا لطف […]