سوراب(پی پی آئی) سوراب میں کلیم اللہ روڈینی کے لواحقین اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے کارکنوں نے کلیم اللہ روڈینی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بلاک کردی۔ شاہراہ بند ہونے سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق کلیم اللہ رودینی کی جبری گمشدگی کے خلاف کوئٹہ کراچی مین شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کلیم اللہ رودینی کے لواحقین بشمول خواتین اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے کارکنوں نے شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا۔. مظاہرین کا کہنا تھا کہ کلیم اللہ روڈینی کی بازیابی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ رپورٹ درج ہونے تک کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بلاک رہی۔