نوشکی کیزرین جنگل میں محبوس 6 مغوی مزدور7روز بعدبازیاب

نوشکی (پی پی آئی)ضلعی انتظامیہ نوشکی اور نوشکی لیویز نے جمعرات کے روز نوشکی کے علاقے زرین جنگل ریکو میں کارروائی کرتے ہوئے چھ مغوی مزدوروں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوشکی اور نوشکی لیویز نے مغوی 6 مزدوروں کو بازیاب کرالیا، جنہیں نوشکی کے علاقے ریکوچیری ڈیم پر کام کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، نوشکی کے علاقے زرین جنگل ریکو سے بازیاب کرایا گیا۔ متعلقہ مزدوروں کو 28 نومبر 2028 کو نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی میں ریکوچیری ڈیم کی تعمیر کے لیے لگائے گئے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کر کے اغوا کر لیا تھا۔ چھ اغوا کاروں کے ہمراہ کیمپ سے نکلنے سے قبل نامعلوم مسلح افراد نے کیمپ اور مشینری کو آگ لگا دی تھی۔ بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت پک اپ ڈرائیور ظہور احمد سکنہ کوئٹہ، ڈمبر ڈرائیور بسم اللہ سکنہ کوئٹہ، سروے انجینئر ہاردین سکنہ خیبرپختونخوا، شیر احمد سکنہ وزیرستان، کاجی سکنہ کوئٹہ اور ناصر بلوچ سکنہ کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

Thu Dec 5 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) محکمہ موسمیات کوئٹہ کے علاقائی مرکز نے جمعرات کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، سوراب سمیت شمالی اور شمال مغربی علاقوں /پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔، قلات، خانوزئی، مسلم باغ، اور گردونواح۔ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران […]