بیڈ گورننس نے عروس البلاد کراچی کو گڑھوں کا شہر بنا دیا ہے:پاسبان

کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والانے کہا ہے کہ پی پی پی کی بیڈ گورننس نے روشنیوں کے شہر کو گڑھوں کا شہر بنا دیا ہے۔ ناایل وزیر اعلی اور میئر کراچی کسی دن شہر کا چکر لگائیں تو انہیں عوام کی تکالیف کا اندازہ ہوگا۔ کراچی کی سڑکیں پہلے ہی خستہ حال تھیں،سوئی گیس لائنوں، گرین بس اور دیگر منصوبوں کے نام پر بچی کھچی زمین بھی کھود دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں۔ ہر طرف دھول مٹی کا طوفان ہے جس سے سانس کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی اور سیاسی تنازعات کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔ جابجا گڑھے اور خستہ حال سڑکیں موت کے کنویں بن چکی ہیں، جو روزانہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص بجٹ کہاں جا رہا ہے؟  ہر سال اربوں روپے کے فنڈزکا اعلان ہوتا ہے، فنڈز آتے ہیں، خانہ پْری میں خرچ ہوجاتے ہیں، اکاؤنٹس اور جیبوں میں چلے جاتے ہیں۔ کراچی کو بدانتظامی کا نمونہ نہ دیاگیا ہے۔ اسٹریٹ لائٹس کی کمی، کھلے مین ہول اور گڑھے انسانی جانوں کاضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔  پیپلز پارٹی کی حکومت شہر کے لئے ناسور بن چکی ہے۔ میئر کراچی لفاظی کرنے کے بجائے کام کریں اور کھودی گئی سڑکوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے۔ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھرپور احتجاج کے باوجود دریائے سندھ پر کینال بنانے کی ضد افسوس ناک ہے، کاشف سعید شیخ

Thu Dec 5 , 2024
ٹھٹھہ(پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بھرپور عوامی احتجاج اور خدشات کے باوجودوفاق کی جانب سے دریائے سندھ پر مزید چھ نئے کینال بنانے کی ضد افسوس ناک اورقومی یکجہتی میں دراڑ ڈالنے کے مترادف ہے، 08 دسمبر کو جماعت اسلامی کی جانب سے شکارپور میں ”سندھو بچاوو پیدل مارچ“کیا […]