پنجاب کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، لوگ خوفزدہ

لاہور(پی پی آئی) پنجاب کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لاہور، جہلم، سرائے عالمگیر، پنڈادنخان، دینہ پتوکی، ننکانہ صاحب، سلانوالی سمیت پنجاب کے بیشتر شہریوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب تھا۔ زلزلے کے گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بیڈ گورننس نے عروس البلاد کراچی کو گڑھوں کا شہر بنا دیا ہے:پاسبان

Thu Dec 5 , 2024
کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والانے کہا ہے کہ پی پی پی کی بیڈ گورننس نے روشنیوں کے شہر کو گڑھوں کا شہر بنا دیا ہے۔ ناایل وزیر اعلی اور میئر کراچی کسی دن شہر کا چکر لگائیں تو انہیں عوام کی تکالیف کا اندازہ ہوگا۔ کراچی کی سڑکیں پہلے ہی خستہ […]