بلدیہ عظمیٰ کے اسٹاف کیلئے آفس مینجمنٹ کورس قابل تعریف ہے: سلمان عبداللہ مراد

کراچی(پی پی آئی)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لیے آفس مینجمنٹ کورس کا انعقاد قابل تعریف ہے، اس کورس میں شرکت کرکے کے ایم سی کے ملازمین اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں، اس کورس میں دفتر کو بہترین انداز میں چلانے،مسائل کو حل کرنے اور دفتری امور کو بہتر انداز میں منظم کرنے کی جدید ترین تربیت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے یہاں آنے والے ٹرینرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اْمید ہے کہ اس قسم کے کورسز سے بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو زیادہ بہتر اور مؤثر بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کامیاب ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ کے زیر اہتمام آفس مینجمنٹ کورس 2024ء   کے تیسرے بیج کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ /سابقہ سٹی کونسلر ثروت اسرار،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سید محمد علی جعفری، ٹرینرز مختار زمان خان، سلطان اشرفی کے علاوہ مشیر مالیات کے ایم سی گلزار علی ابڑو، سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ سیف عباس حسنی، ڈائریکٹر سم محمد شاہد و دیگر بھی موجود تھے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کے ایم سی ملازمین کے لیے اس کورس کا انعقاد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں سٹی کونسل کی منظور شدہ قرارداد کے تحت کیا گیا ہے جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کی ترقی کے لیے پیشہ وارانہ تربیت کو لازمی طور پر شامل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی ملازمین اس کورس میں مکمل دلجمعی اور محنت کے ساتھ شرکت کریں اور اپنی کارکردگی کے ذریعے ثابت کریں کہ وہ اگلے گریڈ میں ترقی کے حقدار ہیں، اس موقع پر بتایا گیا کہ آفس مینجمنٹ کورس 2024ء   کے شرکاء  میں گریڈ 11تا 16، فوتگی کوٹہ پر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین شامل ہیں جن کی کل تعداد35سے 40تک ہے،تقریب سے مشیر مالیات گلزار علی ابڑ و اور سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم سیف عباس حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفس مینجمنٹ کورس ملازمین کو دفتری امور بہتر انداز میں انجام دینے کے قابل بناتا ہے اور اس کورس کا مقصد کے ایم سی میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کو سرکاری قواعد و ضوابط کی تربیت دینا اور جدید تکنیک سے روشناس کرانا ہے، چار ماڈلز پر مشتمل اس کورس کے دوران سینئر اور تجربہ کار ماہرین اور ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ ملازمین کو تربیت فراہم کررہے ہیں،بعدازیں ٹرینرز مختار زمان خان، سلطان اشرفی، ایڈووکیٹ سید محمد علی جعفری اور سابقہ سٹی کونسلر ثروت اسرار نے کورس کے شرکاکو لیکچرز دئیے اور عملی تربیت بھی فراہم کی، سیشن کے اختتام پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر دل محمد نے تمام شرکاء   کو کورس کے لیے بنائے گئے فائل بیگ دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہیبی بین الاقوامی ٹیلنٹ کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے تاکہ نئے ابواب اکٹھا کر سکیں

Thu Dec 5 , 2024
شیجیا چوانگ، چین، 5 دسمبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چین کی اس وسیع و عریض سرزمین میں یان ژاؤ سرزمین (صوبہ ہیبی) اپنی منفرد  شناخت سے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتی ہے۔ ہیبی، ایک طویل تاریخ اور زندگی سے بھرپور سرزمین، ہر غیر ملکی دوست کو ایک کھلے رویے اور جامع ذہن کے ساتھ یہاں تعلیم حاصل کرنے، کام کرنے اور […]