صدارتی آرڈینینس کالا قانون،زبان بندی کی گئی،ختم کیا جائے:محمد طاہر کھوکھر

میرپور((پی پی آئی)سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھرمیرپور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیئے گئے مظاہرے میں  شریک ہوئے اور اور مظاہرے میں عوام جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سمیت میرپور کے عوام کی بڑ ی تعداد موجود تھی جس میں میرپور کے تاجران، وکلاء سیاسی و سماجی کارکنا ن سمیت عوام بڑی تعداد میں شامل تھی،  ایک بیان کے مطابق مظاہرے میں سابق وز یر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی آرڈینیس ایک کالا قانون ہے جس کی وجہ سے عوام کو ان کے حق سے محروم کیا گیا ہے عوام کی زبان بندی کی گئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں یہ کالا قانون ختم کیا جائے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام اسیران کو جن کو اس کالے قانون کے تحت گرفتار کیا ہوا ہے ان کو فوری رہا کیا جائے، یہ ایک آزاد ریاست ہے اور جمہوریت پسند بھی اس میں اس طرح کا کالا قانون لاگو کر کے آزاد کشمیر کو مقبوضہ ریاست بنا دیا گیا  جہاں عوام کو بولنے پر مجرم بنا دیا جاتا اس کو بولنے سے محروم کر دیا جاتا ہے ایسا لگتا ہے یہ فرعونیت کی سلطنت بنانے کی کے درپے ہیں مگر حکومت کو سوچنا اور سمجھنا چاہیئے اس طرح کے کالے قانو ن سے عوام میں نفرتیں پیدا ہوتی ہیں اس طرح کا لا قانون فوری طور پر ختم ہونا چاہیئے یہ ریاستی عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے حکمران فرعون نہ بنیں بلکہ ان کو یہ کرسی اور اقتدار عوام نے دیا ہے وہ  عوام کو جوابدہ ہیں الٹا ان کو کالے قانون کے ذریعے ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ہم ریاستی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں عوام کے حقوق اور ریاستی شناخت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے سکتے ہیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں اس کالے قانون کا خاتمہ اور اس کالے قانون کے تحت گرفتار تمام اسیران کو رہا کیا جائے، طاہر کھوکھرنے کہا کہ آج پوری ریاست کے عوام ایک پیج پر ہیں عوام کا جو فیصلہ ہے اس کو حکومت کو منظور کرنا چاہے ریاست کی شناخت ہمارے لیئے اہم ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فوری طور پر اس آرڈینیس کو منسوخ کرے عوام دوست حکومت ہونے کا ثبوت دے کیوں کہ عوام آج ایک پیج پر ہیں ا ن کی ایک ہی آواز ہے کالے قانو ن کا خاتمہ، آج پوری ریاستی عوام میرپور،مظفرآباد، راولا کوٹ کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے زندہ دل ہونے کا ثبوت دیا ہے ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں جو ریاست کے لیئے ایک پیج پر ہیں۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مبارکباد کی مستحق ہے، ریاستی عوام نے تاریخ رقم کر دی ہے کالے قانون کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی آواز کو بلند کر کے حکومت تک پہنچایا اور کامیاب احتجاج کی بدولت کالے قانون کے خاتمے کی راہ ہموار کی ہے۔ عوامی تحریکوں کی طاقت سے ہی معاشرتی اور قانونی تبدیلی ممکن ہے۔طاہرکھوکھر نے مزید کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس میں عوام کی طاقت اور اتحاد نے نظام میں مثبت تبدیلی کی راہ دکھائی ہے۔ انہوں نے حکومت کو اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو عوامی مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے کالے قوانین کا خاتمہ کرنا چاہیے تاکہ انصاف اور آزادی کا ماحول قائم ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معروف قوال عزیزمیاں کی برسی 24ویں برسی منائی گئی

Fri Dec 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی) معروف قوال عزیزمیاں کی برسی  جمعہ06دسمبر کو منائی گئی۔نامور قوال عزیز میاں کی چوبیس ویں برسی پر ان کے مداحوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہیں منفرد انداز میں قوالی گانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انیس سو نواسی میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی عطاکیا۔عزیز میاں قوال […]