معروف قوال عزیزمیاں کی برسی 24ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی) معروف قوال عزیزمیاں کی برسی  جمعہ06دسمبر کو منائی گئی۔نامور قوال عزیز میاں کی چوبیس ویں برسی پر ان کے مداحوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہیں منفرد انداز میں قوالی گانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انیس سو نواسی میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی عطاکیا۔عزیز میاں قوال کا2000 ء میں آج ہی کے روز ملتان میں انتقال ہوا۔عزیز میاں کو ہم سے بچھڑے 24 سال بیت گئے تاہم ان کی قوالیوں کے لئے شاعری اور قوالی کے انداز کو اب تک پھر کوئی اور نہ اپنا سکا۔ہر سال عزیز میاں قوال کی برسی 6دسمبر منائی جاتی ہے۔ وہ 17اپریل 1942کو پید ا ہوئے۔ ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا لیکن وہ عزیز میاں قوال کے نام سے مشہور ہوئے۔عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چناؤ کیا۔ عزیز میاں کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوں نے اپنی گائی گئی زیادہ تر قوالیوں  کا صوفیانہ  کلام خود تخلیق کی۔ انہوں نے اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبیﷺ یا نبیﷺ، شرابی میں شرابی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا ئیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے عزیز میاں کو 1989میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔عزیز میاں قوال اپنے منفرد انداز، بھاری بھرکم آواز، بارعب انداز گائیکی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر  میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ عزیز میاں 6دسمبر2000کو 58برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔انکی برسی کے موقع پر عزیز میاں کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پشتونخوا میپ نے ا ین اے-262پرضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کردی

Fri Dec 6 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی این اے-262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔یہ فیصلہ پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی منظوری سے کیا گیا، جس کے تحت پی کے میپ اپنا امیدوار […]