کراچی(پی پی آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خبیرپختونخوامیں حالات صوبائی حکومت کے قابو سے باہرہیں۔قیام امن کیلئے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں پی ٹی آئی کاشرکت نہ کرناافسوسناک ہے،وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبرپختونخواحکومت دہشتگردی سے لڑنے کے بجائے وفاق سے لڑنے میں مصروف ہے۔بانی پی ٹی آئی عدالتوں کا سامنا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیاپرنفرت اورجھوٹ پھیلارہی ہے۔