شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

این ڈی ایم اے نے ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کردی

 اسلام آباد (پی پی آ ئی)قدرتی آفات سے بچاؤ کے قومی ادارے نے آج (اتوار) ملائیشیا کے سیلاب کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کردی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق یہ کھیپ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کوالالمپور ملائیشیا بھیجی گئی۔چالیس ٹن امدادی سامان کی کھیپ میں سیلاب متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، رضائیاں، سلیپنگ بیگ، چٹائیاں، لائف جیکٹ سمیت ضروری اشیاء شامل ہیں۔امدادی سامان کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے روانہ کی جائے گی جو ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے پاکستانی امداد کی فراہمی کے مضبوط عزم کامظہر ہے۔