کراچی (پی پی آ ئی)اتوار کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب اور خطہ? پوٹھوہار میں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سیکم درجہ حرارت: لہہ، اسکردو، قلات منفی 07،گوپس منفی 06، گلگت، کالام، استور منفی 04،بگروٹ، دیر اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔