کاکول(پی پی آ ئی)بری، بحری اور فضائی کیڈٹس کیلئے عسکری تربیت کا مشترکہ پروگرام باضابطہ طورپر پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شروع ہوگیا ہے۔اکیڈمی میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس کا روایتی پرجوش استقبال کیاگیا۔مشترکہ تربیتی پروگرام مسلح افواج میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت اور مشترکہ عسکری مہارت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔تربیت میں مشترکہ کارروائیوں اور جدید جنگی تقاضوں کیلئے جامع رہنمائی شامل ہے۔