کوئٹہ (پی پی آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری محنت داد محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے انتخابات کا انعقاد ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کا جائز اور حقیقی مطالبہ ہے اور نیشنل پارٹی مذکورہ مطالبے کو ہر فورم پر اجاگر کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے یہاں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ریلوے مزدور یونین کے آرگنائزر نسیم گشگوری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے الیکشن کرانے کے لیے RMAC کی جانب سے کی جانے والی جدوجہد سے آگاہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 19 سالوں سے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کا الیکشن نہیں کرایا گیا۔ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے الیکشن نہ کرانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری محنت داد محمد بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کی جدوجہد میں ساتھ دے گی، ریلوے ہاؤسنگ کے الیکشن کے حوالے سے ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کا حقیقی مطالبہ ہے۔۔ ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کے وفد میں کامریڈ اکرم گل آرگنائزنگ سیکرٹری، وڈیرہ خان بہادر گیسگوری مرکزی چیئرمین پیپلز ریلوے ورکرز پاکستان، خدا بخش لانگو، مرکزی چیف میڈیا کوآرڈینیٹر عمیر گل آفریدی، صوبائی صدر ریلوے انقلابی یونین بلوچستان، میر قمبر،خان بنگلزئی، صوبائی آرگنائزر، کامریڈ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری غلام حیدر مگسی، عبدالرشید بنگلزئی اور دیگرشامل تھے۔