پورا ملک معاشی بحران کا شکار، ذمہ دار250 خاندانوں پر مشتمل اشرافیہ ہے:کاشف چوہدری

میرپورخاص(پی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران کے  صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پورا ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ملک کو اس حالت تک پہنچانے کے ذمہ دار ڈھائی سو خاندان پر مشتمل اشرافیہ ہے یہی لوگ ریاست، سیاست اور اسٹبلشمنٹ میں موجود ہیں، گزشتہ 77 سال سے قوم اور تاجر قربانیاں دیتے آ رہے ہیں اب اشرافیہ، چینی مافیا، کھاد مافیا اور دیگر مافیا کو قربانی دینا ہو گی، تاجر وفاقی حکومت کو 44 قسم کے ٹیکسسز دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری سعید قبول آغا، سندھ کے صدر وقار حمید میمن، آزاد کشمیر کے صدر عبدالرزاق، وسیم خورشید، سید مظہر، ضلعی صدر کامران میمن اور دیگر بھی موجود تھے انھوں نے مزید کہا کہ پورا ملک معاشی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے میڈیا ہاوسسز بھی بحران کا شکار ہیں اس کے باوجود صحافی اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہے ہیں ملک کی صنعت اور تجارت بحران میں ڈوبی ہوئی ہے جبکہ حکومت ادارہ شماریات اور اسٹاک مارکیٹ کے حوالے دے کر ترقی کے دعوے کر رہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر حکومت بجلی سستی کرے، ٹیکسسز کم ہوتے اور گیس سستی ہوتی تو حکومت ملک کی ترقی کا دعویٰ کر سکتی ہے معاشی نظام ایف بی آر، آئی پی پیز اور دیگر نے روند رکھا ہے برآمدات پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے اس وقت تاجر وفاق کو 44 قسم کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں ٹیکس کے نام پر رشوت کا بازار گرم ہے افسران 2700 سی سی کی گاڑیوں میں آ کر آلو، پیاز اور دالوں کے ریٹ چیک کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ بھاری بھر کم ٹیکس ادا کرنے کے باوجود حکومت عوام اور تاجروں کو سہولیات میسر نہیں کر رہی ہے ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں پینے کا پانی، صحت، اسپتال، تعلیمی ادارے، میڈیکل کالج، سیورج کا نظام تباہ ہے اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے عیاشیوں کے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہے اگر حکومت اپنے 35 فیصد اخراجات کم کرے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک 86 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جہاں وسائل ہیں وہاں پر دہشتگردی ہے دیگر علاقوں میں دہشتگردی نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم وسائل کا استعمال نہ کر سکیں اور ملک کو قرض پر چلائیں لیکن ملک قرض پر نہیں چل سکتا انھوں نے کہا کہ معاشی بحران سیاسی بحران سے جڑا ہوا ہے جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوتا معاشی بحران برقرار رہے گا انھوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے باریاں لینے اور ملک کو لوٹنے کی قسم اٹھا رکھی ہے جس سے ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں:گورنر سندھ

Sat Dec 7 , 2024
کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی مثبت اشاریئے سے مختلف شعبوں میں بہتری آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر ہاس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد […]