کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ پولیس نے ہفتہ کے روز کوئٹہ مستونگ شاہراہ پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ ڈاکو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ مستونگ شاہراہ پر پیش آیا جہاں پولیس اور موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی اور گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکو نے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین لی تھی۔ ڈاکو کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔