جذبہ جہادکی کمی نے ملت اسلامیہ کو کمزور ترکردیاہے:حاجی محمد حنیف طیب

کراچی (پی پی آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے نیو لیبرکالونی سائٹ ایریا میں غزہ،لبنان کی کشیدہ صورت حال پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جس قوم میں جذبہ جہادختم ہوجائے وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے،آج جذبہ جہادکی کمی نے ملت اسلامیہ کو کمزودکردیاہے اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ 7اکتوبر 2023سے اب تک جاری اسرائیل کی غزہ فلسطین پر،لبنان پروحشیانہ بمباری سے 44ہزارمسلمان مرد،خواتین،بچے شہید ہوگئے ہیں،ایک لاکھ سے زائدلوگ زخمی ہیں،مساجد اوردینی مراکزشہید کردیئے گئے،تمام تعلیمی اورصحت کے مراکز تباہ کردیئے گئے،ادویات، خوراک،ایندھن،پانی کی شدیدقلت کے نتیجے میں بہت بڑے انسانی المیے کا سامناہے،لیکن ملت اسلامیہ نے مجرمانہ غفلت اورسنگین لاپرواہی کا مظاہرہ کیاہواہے،مسلم حکمرانوں نے اپنے آپ کو صرف مذمت تک محدودرکھاہواہے،مسلم تنظیم اوآئی سی نے بھی کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا،اجلاس بلاکر صرف مذمتی قراردادیں منظورکی،کسی مسلم ممالک کو عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف کیس کرنے کی جرأت نہ ہوئی،جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف مقدمہ کیا، اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی قرادادمنظورکرکے ان کے منصفانہ حقوق کی ضمانت دی تھی لیکن اس نے بھی کوئی مثالی کام نہیں کیا،جولوگ انسانی حقو ق کے علمبرداربنتے ہیں وہ بھی غزہ،فلسطین اورلبنان کی صورت حال پر خاموش ہیں، حاجی محمدحنیف طیب نے غزہ،لبنان اورمشر ق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر مسلم حکمرانوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ اگر متحدہوکر اپنے اندرجذبہ جہادپیداکرکے فیصلہ کن اقدامات کریں تو آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ مستونگ شاہراہ پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو گرفتار

Sat Dec 7 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ پولیس نے ہفتہ کے روز کوئٹہ مستونگ شاہراہ پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ ڈاکو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ مستونگ شاہراہ پر پیش آیا جہاں پولیس اور موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی اور گرفتار […]