کوئٹہ (پی پی آئی) سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے مکینوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پیر کے روزکو مگسی چوک کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سریاب روڈ کو مگسی چوک کے قریب بلاک کر دیا گیا۔ سڑک بلاک ہونے سے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کے درمیان گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری طرف برما ہوٹل سمیت مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف برما ہوٹل کے مکینوں کی جانب سے سریاب روڈ بلاک کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ ا سکولز ایجوکیشن مستونگ میں تقرریوں کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر مستونگ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔