بدعنوانی سماج میں کینسر کی طرح سرایت کرگئی،مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بدعنوانی ہمارے سماج میں کینسر کی طرح سرائیت کرگئی ہے، ہمیں بدعنوانی کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بدعنوانی ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح سرائیت کرگئی ہے اور بدعنوانی ہماری ترقی کو کھاگئی ہے اور سماجی  ڈھانچے اور حکومتی نظام کو بھی کھوکھلا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ وزیراعلیٰسندھ نے کہا کہ اس سال انسداد بدعنوانی کے عالمی دن”کل کے تحفظ کے لیے نوجوانوں کو کرپشن کیخلاف متحد کرنا“ کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ یہ عنوان کرپشن کیخلاف نوجوانوں کے قائدانہ کردار کا تقاضہ کرتا ہے، نوجوان قوم کے ”کل“ کو بچانے کیلیے ا?ج کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ سندھ حکومت بدعنوانی کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سندھ حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو مزید مضبوط کیا ہیسندھ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے کئی اسکینڈل بینقاب کیے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہبدعنوانی کیخلاف جنگ  میں عوام حکومت کا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام نے صدیوں قبل انسانی اقدار و حقوق کے اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی: وزیر اعظم

Tue Dec 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے1948 میں انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنانے کے بعد، ہر برس 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن اقوام عالم کو یاد دلاتا ہے کہ وہ […]