کراچی(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر فنکشنل لیگ کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بدعنوان سندھ حکومت کے باعث ہر طرف کرپشن کا بازار لگا ہوا ہے، کوئی بھی سرکاری کام بغیر کرپشن کہ ہونا ناممکن ہے، کرپشن نے اپنے پاؤں اتنے گاڑ دیے ہیں کہ رشوت کے بغیر بہت سے طلبا بھی امتحان میں پاس نہیں ہوسکتے، میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ میں بھی کروڑوں کی کرپشن سامنے آئی ہے جس کے باعث عدالتی حکم پر دوبارہ ٹیسٹ لینے پڑے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، محکمہ روینیو، تعلیم، لوکل گورنمینٹ، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، محکمہ پبلک ہیلتھ، انفارمیشن، پولیس، ایریگیشن سمیت تمام سرکاری محکموں میں ریکارڈ کرپشن کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کو روکنے والا محکمہ اینٹی کرپشن خود سب سے بڑا کرپٹ ادارہ بنا ہوا ہے، سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ سرکار عوام کے مسائل کے حل اور سندھ کی ترقی کے لیے کام کرنے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرتے ہوئے تمام محکموں کو استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ حکمرانوں کی کرپشن پر نظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں – اجلاس میں ضلع کورنگی کے صدر چوہدری تنویر، انجنئیر شاہ زین، پیپلز پارٹی چھوڑ کر فنکشنل لیگ میں شامل ہونے والے رہنما منظور جانوری، شعبان بھٹی، شہزاد بگٹی و دیگر بھی شریک تھے