کوئٹہ، (پی پی آئی)یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ اور خاران کے علاوہ اس کے تمام ذیلی کیمپس موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 16دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔ تمام ڈین/ایچ او ڈی موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اپنے محکموں میں موجود رہیں گے اور اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ تاہم ڈینز اور ایچ او ڈی مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری سے چھٹی لے سکتے ہیں، تمام محکموں کا نان ٹیچنگ سٹاف چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہے گا، غیر حاضر پایا گیا تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پرووسٹس (بوائز/گرلز ہاسٹلز) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہاسٹلز کو خالی کروا لیں اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مثبت طور پر ہاسٹل بند کر دیں۔