سانگھڑ(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹڑ عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش بھٹو میں بہت بڑا جلسہ عام ہوگا، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ جلسہ کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس ضمن میں پارٹی کے ڈویژن سطح کے اجلاس طلب کئے گئے ہیں،ملک بھر سے لاکھوں عوام گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید قائد بینظیر بھٹو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرینگے۔